غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد محمود عباس اپنے دورہ کویت کو مختصر کرکے واپس لوٹے

فلسطینی صدر محمود عباس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کویت کا اپنا دورہ مختصر کرکے واپس لوٹ آئے ہیں۔ فتح سینٹرل کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ نے فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کو بتایا کہ ’’غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے صدر محمود عباس بڑے پیمانے پر رابطہ قائم کررہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ صدر عباس پیر کے دن دورروزہ کویت کے دورہ پر گئے تھے۔

فلسطینی حکومت نے پریس میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’غزہ پٹی پرجارحیت‘ کی وجہ سے اسرائیل کا ضرور محاسبہ ہونا چاہئے۔ سرکاری ترجمان یوسف المحمود نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ خطرات سے دوچار ہوجائے گا‘‘۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات سے بمباری اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کی وجہ سے گیارہ فلسطینی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.