عید گاہ سرینگر میں ملی ٹنٹوں کی فائرنگ ، پولیس انسپکٹر شدید طور پر زخمی

سرینگر/29اکتوبر/ عید گاہ سرینگر میں ملی ٹنٹوں کی فائرنگ کے نتیجے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کوفوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا ۔ اس دوران پولیس اور فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر مسلحہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید گاہ علاقے میں نامعلوم ملی ٹنٹوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیرکے ضلع سرینگر شہر خاص کے عید گاہ علاقے میںمشکوک ملی ٹنٹوں نے ایک انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاںچلاکر اسے زخمی کردیا ہے ۔ جس کی ابتدائی طور پر شناخت مسعوداحمد ساکنہ عید گارہ کے بطور ہوئی ہے
۔ مسعود کو زخمی حال میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ موصوف کی پوسٹنگ ڈی پی ایل عید گاہ میں تھی ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کرتے ہوئے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیم نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا ہے تاہم تادم تحریک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لاگئی ۔
دریں اثناءپولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا جائے گا ۔

Comments are closed.