عید گاہ سرینگر میں جاری تعمیراتی کام کو عید الفطر سے قبل مکمل کیا جائیگا / ڈاکٹر دخشاں اندرابی

سرینگر /13فروری /

عید گاہ سرینگر میں جاری تعمیراتی کام کو عید الفطر سے قبل مکمل کیا جائے کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ عید نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت موجودہ حالات اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔

عیدگاہ میں تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ عید گاہ سری نگر میں جاری تعمیراتی کام کو عید الفطر سے قبل مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید کی نماز پنڈال میں ادا کرنا وادی کے حالات اور موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔

عیدگاہ میں تعمیراتی کام کی نگرانی کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ایک اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنے والے اور خوبصورتی کے لحاظ سے خوشنما جائے نماز کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہم نے متعلقہ حکام کو عید سے قبل تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ہم عیدگاہ کو ایک خوبصورت حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ لوگ بغیر کسی تکلیف کے نماز ادا کر سکیں۔ “ جب ان سے عید گاہ میں نماز عید کے انعقاد کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”یہ سب اس دن کی صورتحال اور موسم پر منحصر ہے۔“

Comments are closed.