عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات کا انعقاد

سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد جہاں ہزاروں فرزدانِ توحید نے نماز جمعہ کے موقعے پر خصوصی دعائیں کیں

سرینگر/23نومبر: عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات پوری وادی میں نہایت ہی عقیدت و احترا م تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ، مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں رح پرورمناظر دیکھنے کو ملے ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد موئے پاک کا دیدار کیا ۔مسجدوں ،خانقاہوں اور امام باڑوں میں علماء نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا وی اور آخروی زندگی گزارنے کیلئے اسوہ حسنہ پر من و عن عمل کریں ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں سمیناروں ،اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ۔ مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے نماز جمعہ ادا کیں اور ختم المعظمات ،درودازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔نمائندے کے مطابق درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ ،نماز عصر کے موقعے پر عاشقان رسول ﷺ کو موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب کرایا گیا ۔ عید میلاد کے سلسلے میں اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صاحب صورہ ،زیارت شریف دستگیر صاحب ، خانقاہ معلی،پتھر مسجد ، سعید یعقوب صاحب سونہ وار ، پنجورہ شوپیاں،خانقاہ فیض پناہ ترال ،کعبہ مرگ ،جامع قدیم بارہمولہ ، جامع جدید بارہمولہ ،جامع قدیم سوپور،ہندوارہ ، کپوارہ ، سوگام ، گاندربل ،بڈگام اور وادی کے اطراف و اکناف میں عید میلاد کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے جلسے اور جلوس نکالے جن میں لوگوں نے نبی الآخرالزماں کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ۔ نمائندے کے مطابق شدید سردی کے باوجود مسجدوں اور خانقاہوں میں شب خوانی کی گئی جس کے دوران ذکر و ازکار ، وعظ و تبلیغ کی محفلیں آراستہ کی گئیں اور علماء نے اسوہ حسنہ پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔ نمائندے کے مطابق حکومت کی جانب سے عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر پانی ،بجلی ،صفائی کے بہتر اقدامات اٹھائے گئے تھے جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Comments are closed.