سرینگر/17نومبر: عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے 21نومبر اور 23نومبر کو جمعتہ المبارک کے حوالے سے درگاہ حضرتبل کیلئے ٹرانسپورٹ انتظامات اور روٹ پلان ترتیب دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی خلل نہ پڑے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک سٹی سرینگر نے عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے روٹ پلان مرتب کیا ہے اور درگاہ حضرتبل میں 21نومبر اور اس کے بعد آنے والے جمعہ 23نومبر کو روٹ پلان مشتہر کیا ہے جس کے تحت شمالی کشمیر سے درگاہ حضرتبل کیلئے آنے والی گاڑیاں شالٹینگ کے بعد درج زیل روٹ پر عمل کریں ۔شالٹینگ براہ راست پارمپورہ، بمنہ بائی پاس ، بمنہ کراسنگ سے ہوتی ہوئی قمر واری سیمنٹ پُل کے راستے نورباغ ، سکہ ڈافر ، عید گاہ ، عالی مسجد سے ہوتی ہوئی سازگری پورہ ، حول، علمگری بازار ، مل سٹاپ ، مولی سٹاپ لالبازار ، بوٹہ شاہ محلہ کے راستے کنتہ تار ینورسٹی سرسید گیٹ کی جانب پارکنگ میں گاڑیاں کھڑا کرسکتی ہے ۔ جبکہ جنوبی کشمیر سے آنی والی گاڑیاں ذائرین کو لیکر پنتھہ چوک پہنچ کر درج ذیل روٹ پر عمل کریں ۔پنتھہ چوک، اتواجن کے راستے بٹوارہ سے ہوتی ہوئیں ، سونہ وار بازار ، رام منشی باغ ، گپکار ، گرینڈ پیلس کے راستے ، زتیار گھاٹ ، نشاط کے راستے فورشور روڑ ، حبک کراسنگ پارکنگ میں گاڑیاں کھڑا کرسکتے ہیں۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے درگاہ حضرتبال آنے والی گاڑیاںدرج ذیل روٹ کا استعمال کریں۔ حیدر پورہ سے براہ راست ٹینگ پورہ ، بمنہ بائی پاس سے ہوتی ہوئی بمنہ کراسنگ ، قمر واری سیمنٹ کدل پار کرکے سکہ ڈافر ، عید گاہ ،عالی مسجد ، سازگری پورہ ، حول ، علمگری بازار مل سٹاپ ، مولوی سٹاپ لالبازار ، بوٹہ شاہ محلہ کنہ تار این آئی ٹی کے راستے حضرتبل پہنچیں۔ سرینگر لالچوک سے درگاہ حضرتبل جانے والی گاڑیاں ۔ لالچوک ایس آر ٹی سی پُل، اخوان کراسنگ، پولس سٹیشن خانیار ، بہوری کدل ، راجوری کدل ، گوجوارہ چوک سے ہوتی ہوئیں حول ، علمگری بازار ، مل سٹاپ ، مولی سٹاپ لالبازار بٹہ شاہ محلہ ، کنہ تار کے راستے این آئی ٹی پارکنگ میں گھاڑیاں کھڑا کرسکتے ہیں ۔ جبکہ وسطحی ضلع گاندربل سے درگاہ حضرتبل جانے والی گاریاں ناگہ بل ، زکورہ ، حبک ، نسیم باغ پارکنگ پہنچ جائیں۔ سی این آئی کو موصولہ ٹریفک سٹی سرینگر کی جانب سے روٹ پلان کے مطابق درگاہ حضرتبل سے واپس آنے والی گاڑیوں کیلئے روٹ پلان درج ذیل ہیں۔ شمالی کشمیر کی گاڑیاں واپس کیلئے سرسید گیٹ پارکنگ سے اشائی باغ کراسنگ سے رعناواری ، خانیار نائو پورہ ، ڈلگیٹ ، ایم اے روڑ ، بڈشاہ کدل کے راستے فلائی اور کا استعمال کرکے بٹہ مالو، ٹینگ پورہ بمنہ بائی پاس ، پارمپورہ ، شالٹینگ سے اپنی راہ لے سکتے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کی گاڑیاں واپسی کیلئے نسیم باغ پارکنگ سے واپس ہوکر حبک کراسنگ ، فورشور روڑ، نشاط ، زتھ یار گھاٹ ، گپکار، رام منشی باغ سونہ وار ، پنتھہ چوک کے راستے اپنی منزل کی طرف جاسکتی ہے ۔ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کی گاڑیاں اشائی باغ ، رعناواری ، خانیار، نائو پورہ ،ڈلگیٹ ، گالف کراسنگ ، ریڈیو کشمیر ، زیرو برج ، کو پار کرکے ہیٹرک کانونٹ کراسنگ کے ہوتی ہوئے راجبا غ پولیس سٹیشن کے راستے جواہر نگر چوک ، جواہر نگر بنڈ ، رام باغ ، برزلہ برج ، صدر، حیدر پورہ کے راستے اپنی منزل پاسکتے ہیں ۔ اسی طرح گاندبل کی گاڑیاں نسیم باغ، حبک زکورہ ، ناگہ بل سے اپنی منزل کو روانہ ہوسکتے ہیں ۔ جبکہ لالچوک سے آنے والی گاڑیاں واپسی پر این آئی ٹی ، اشائی باغ ،رعناواری ، خانیار ، نائو پورہ سے خیام چوک کے ہوتے ہوئے ڈلگیٹ ، ایم اے روڑ سے لالچوک پہنچ سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے لوگوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی آواجاہی دن بھر بلا خلل چالو رہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.