عید الفطر کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند کا پیغام
عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
عیدالفطر کا تہوار، جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے،یہ تہوار اخوت، ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ سب مل جل کر اسے بڑی خوشی اور جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
آئیے ہم اس تہوار میں شامل ہمدردی، سخاوت اور بھائی چارے کی انسانی اقدار کو محسوس کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کریں۔
Comments are closed.