سعودی عرب،قطر، کویت، یمن، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں عیدالفطر منائی جارہی ہے
ریاض، 30 مارچ
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، یمن، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لندن کے میئر صادق خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج کا دن دوستوں اور خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر خوشیاں بانٹنے کا دن ہے، انہوں نے عید کے اس پر مسرت دن کے موقع پر فلسطین اور سوڈان کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.