سرینگر/24مارچ: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدا للہ کی رہائی کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا پی ایس ایف کالعدم قرار دینے کے بعد انہیں 8ماہ بعد رہا کر دیا گیا ۔ادھر رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو اس وبا سے بچائیں۔ والدین کو بچائیں۔ دوستوں کو بچائیں اور پڑوسیوں کو بچائیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت جنتے بھی افراد جموں و کشمیر کے جیلوں میں یا ملک کی باقی ریاستوں میں نظر بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے عمر عبدا للہ پر عائد پی ایس اے کو ہٹا لیا ہے۔جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے عمر عبداللہ کی نظر بندی کے احکامات واپس لیے ہیں۔جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے رہائی کے حکامات صادر کرنے کے فورا بعد عمر عبد اللہ کو رہا کیا گیا اور لوگوں کی موجودگی میں وہ گھر پہنچ گئے ۔ رہائی کے ساتھ ہی گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت جنتے بھی افراد جموں و کشمیر کے جیلوں میں یا ملک کی باقی ریاستوں میں نظر بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی الحال کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات نہیں کریں گے بلکہ کورونا وائرس سے نجات پانے کے بعد وہ ریاست کی سیاست اور حالات پر کھل کے بات کریں گے۔عمر عبداللہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو اس وبا سے بچائیں۔ والدین کو بچائیں۔ دوستوں کو بچائیں اور پڑوسیوں کو بچائیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت جنتے بھی افراد جموں و کشمیر کے جیلوں میں یا ملک کی باقی ریاستوں میں نظر بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست کو چیلنج کرنے والی ان کی بہن سارہ پائلٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ کیا انتظامیہ عمر عبداللہ کو رہا کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتی ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو انہیں فورا رہا کیا جائے۔حکام نے تاہم سابق وزیراعلی و پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی رہائی کا کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.