عمر عبداللہ نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقی ،جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی سمیت دیگر معاملا ت پر بات چیت

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقی ہوئے جس دوران جموں کشمیر کے ریاست کی جلد بحالی سمیت کئی اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امیت شاہ کے ساتھ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت، نظم و نسق سے متعلق معاملات، سلامتی کی صورتحال اور 3 مارچ کو جموں و کشمیر اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس پر تفصیلی بات چیت کی۔

انڈیا بلاک اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے پاس اس بارے میں کچھ کہنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا بلاک مستقبل میں کوئی میٹنگ بلائے گا تو وہ وہاں کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے بات کرے گا۔

اگر میں میڈیا میں کچھ کہتا ہوں تو میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر مجھے کسی بات پر بات کرنی ہے تو میں انڈیا بلاک کی میٹنگ میں اس پر بات کروں گا۔

Comments are closed.