”عسکریت پسند تنظیموں کے بم دھماکوں سے گونجنے والے علاقوں میں آج ریلوے اور ہوائی جہازوں کی آواز آتی ہے “/امیت شاہ

سرینگر /06فروری /

شمال مشرقی علاقہ پہلے عسکریت پسند تنظیموں کے بم دھماکوں سے گونجتے تھے لیکن آج ان کی جگہ ریلوے اور ہوائی جہازوں کی آواز آتی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو مجرم ہے اور کانگریس کو کورپٹ جتلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مودی کی قیادت میں ایک شفاف حکومت چلائی ہے، ایسی حکومت جس نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو چلایا ہے۔
تریپورہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وجے سنکلپ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نے سی پی آئی (ایم) اور کانگریس پر شدید حملہ کیا۔
امیت شاہ نے کہا”کمیونسٹ راج کے دوران تریپورہ میں اندھیرا چھا گیا لیکن بی جے پی نے ریاست کے لوگوں کو حقوق دیئے“سی پی آئی (ایم) کانگریس اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے، شاہ نے کہا”کمیونسٹ مجرم ہے اور کانگریس بدعنوان ہے“، آج دونوں ایک ساتھ آگئے ہیں۔ جب کہ کوئی بھی بی جے پی پر کسی گھوٹالے کا الزام نہیں لگا سکتا۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مودی جی کی قیادت میں ایک شفاف حکومت چلائی ہے، ایسی حکومت جس نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو چلایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، سال 2018میں بی جے پی نے تریپورہ میں ‘چلو پلٹائی’ کا نعرہ دیا تھا اور یہاں کے لوگوں نے بی جے پی کو حکومت کرنے کے لیے ریاست میں ہوا دی تھی۔ عوام نے اسے سچ کر دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا، ”پہلے پورا شمال مشرقی علاقہ عسکریت پسند تنظیموں کے بم دھماکوں سے گونجتا تھا، لیکن آج ان کی جگہ ریلوے اور ہوائی جہازوں کی آواز آتی ہے“۔

Comments are closed.