عسکریت پسندی کیس: پلوامہ میں لشکر کمانڈر کے گھر کی تلاشی

سرینگر/20 مارچ

کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں تلاشی لی

ذرائع نے بتایا کہ کاکا پورہ میں عبدلعزیز ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر کی تلاشی لی گئی

عبدالعزیز لشکر طیبہ کے سرگرم کمانڈر ریاض احمد ڈار کے والد ہیں، جو 8 سال سے سرگرم ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ بچ جانے والے سب سے پرانے عسکریت پسندوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تلاشیاں پولیس اسٹیشن پلوامہ کے ایف آئی آر نمبر 239/2022 کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

Comments are closed.