عراق میں پرتشدد جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک، 71 زخمی

بغداد، 6 فروری : عراق کے جنوبی شہر نجف میں حکومت مخالف مظاہرین اور شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 71 زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔عراقی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سدرن اسکوائر پر بدھ کو حکومت مخالف مظاہرین اور شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
’بغداد ٹوڈے‘کی رپورٹ کے مطابق ان پرتشدد جھڑپوں میں 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 71 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے اکتوبر سے ہو رہے حکومت مخالف مظاہروں کی شروع میں حمایت کی تھی لیکن صدر براهم صالح کی جانب سے ہفتہ کو وزیر مواصلات محمد توفیق علاوی کو ملک کا نیا وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرنے کے بعد وہ مظاہرین سے الگ ہو گئے ہیں۔ شیعہ مذہبی رہنما نے مسٹر علاوی کی حمایت کی ہے جبکہ مظاہرین نے ان کے نام کو مسترد کر دیا ہے۔
اسپوتنک،اظ

Comments are closed.