عام آدمی پر بڑھا بوجھ، پٹرول پر 10، ڈیزل پر 13روپئے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ مودی حکومت نے منگل کی دیر رات یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔ حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
عالمی وبا کووِڈ-19 کے سبب تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک سے ڈیمانڈ (مانگ) کم ہو جانے کے سبب خام تیل کی قیمیتں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ فی الحال ملک میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 22.98 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 18.83 روپے فی لیٹر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کل شراب کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ قومی راجدھانی میں پٹرول 1.67 اور ڈیزل 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ دہلی حکومت نے دونوں ایندھن پرویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) میں خاصا اضافہ کیا۔ پٹرول پر وی اے ٹی 27 سے بڈھاكر 30 فیصد کیا گیا ہے۔ ڈیزل پر اسے 16.76 فیصد سے 30 فیصد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.