عام انتخابات 2024:اُلٹی گنتی شروع :کل 21ریاستوں ویوٹیزکے 102لوک سبھاحلقوں میں پولنگ
سرینگر:17اپریل
اب جبکہ آج سے محض ایک دن بعد یعنی 19اپریل کو لوک سبھا انتخابات2024کے تحت پہلے مرحلے میںتمل ناڈﺅ کی کل39نشستوں سمیت 102حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے تو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پھرایک مرتبہ ووٹروں کیلئے اہم معلومات جاری کردی ہیں
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مختلف سماجی رابطہ گاہوں پر جاری اپنے ایک پوسٹ میں ووٹروں سے مخاطب ہوکر یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ تقریباً97 کروڑ ووٹروں(رائے دہندگان)، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں اور 1.5 کروڑ انتخابی عہدیداروں کےساتھ، ہندوستانی عام انتخابات 2024 انسان اور مادّی کی دنیا کی سب سے بڑی انتخابی مہم ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹروں سے مخاطب ہوکر کہاہے کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے ووٹ کے انمول حق کو استعمال کرکے اجتماعی اظہار اور بااختیار بنانے کے اس تہوار میں ہمارا ساتھ دیں۔کمیشن نے کہاکہ شیڈول کے مطابق 543 پارلیمانی حلقوں میں7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹر اپنی پولنگ کی تاریخ اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلاتhttps://electoralsearch.eci.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی سبھی543نشستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن 4جون 2024کو ہوگی اوراسی دن انتخابی نتایج کااعلان بھی کیاجائے گا۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مزید کہاکہ ووٹنگ میں آسانی: پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکاروں، وہیل چیئرز اور بجلی جیسے خصوصی انتظامات اور سہولیات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں کہ ہر ووٹر بشمول بزرگ اور معذور افراد آسانی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹروں سے یہ بھی کہاہے کہ آپ کی سہولت کے لیے، انتخابات سے متعلق تمام ضروری معلومات، رجسٹریشن سے لے کر پولنگ اسٹیشن تک پولنگ کی تاریخوں تک، اور تمام ECI ایپس ECI کے آفیشل پلیٹ فارم https://elections24.eci.gov.in
Comments are closed.