طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی قعطی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی / وزیر تعلیم سکینہ ایتو
سرینگر /18فروری /
طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی قعطی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی کی بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ 70فیصدی بچوں میں نصابی کتابیں تقسیم کی گئی ہے اور اسکول کھلنے سے یہ عمل صد فیصدی حاصل ہوگا ۔
سرینگر میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ انہوںنے جائزہ میٹنگ کے دوران سرینگر میں تعمیراتی کاموں کو جائز ہ لیا اور اس بات کی جانکاری حاصل کر لی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مشکلات و مسائل کو حل کیسے کیا جائے ۔ اسکولوں میں تدرسی کتابوں کے بارے میں سکینہ ایتو نے کہا کہ قریب 70فیصدی کتابوں کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے او ر اسکول کھلنے تک تقسیم کاری صد فیصدی حاصل ہو گی ۔ دسویں جماعت کے طلباءکو امتحان میں شامل ہونے سے روکنے پر انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ بچوں کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی او ر ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملہ میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور انہوںنے اپنی کارورائی شروع کردی ہے ۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ ہم دیکھتے ہی اس میں کسی کی غلطی ہے جو بھی اس میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانونی کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے اپنے ہیں اور ان کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
Comments are closed.