طاقت کے بل پر کشمیریوں کو جد وجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا /میجر آصف غفور

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر1947 سے اب تک کے تمام جاں بحق کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔

Comments are closed.