ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی جانب کشمیر کنسرن ،وائٹ گلوب اور آرئینز گروپ کے اشتراک سے تقریب

منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو فروغ دینے کیلئے صحافیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی

سرینگر /24فروری /ٹی آئی نیوز

منشیات کی وباءسے مکمل چھٹکارا کیلئے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے غیر سرکاری انجمنوں ”کشمیر کنسرن اور وائٹ گلوب “ کے علاوہ آرئینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ کے اشتراک سے ”کوشش“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں کیا ۔

اس سمینار میں چیرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر جواد احمد ، ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر راجیو اوم پرکاش پانڈے، جہانگیر احمد بخشی،سیکرٹری (ڈی ایل ایس اے)،طاہر احمد ماگرے، ریونیو آفیسر صوبائی کمشنر اور ڈاکٹر آنشو کٹاریہ، چیئرمین آرینز گروپ آف کالجز بطور مہمان خصوصی تھے اور ان کے ہمراہ تقریب میں ڈاکٹر توصیف بٹ ( چیئرمین کشمیر کنسرن )اور ایڈووکیٹ سید جنید سادات،(چیئرمین وائٹ گلوب) بھی تھے سیمینار میںمقررین نے منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی اور خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں میں اس کے پھیلائو کو اجاگر کیا گیااور اس سماجی چیلنج کا مقابلہ کرنے میں اساتذہ، مشیران اور میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جواد احمد، چیئرمین ضلع لیگل سروس اتھارٹی نے قانون اور انصاف کے دائرہ کار میں منشیات کے استعمال کی پیچیدگیوں کو حل کرنے میں عدلیہ کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔

انہوں نے منشیات کے استعمال کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مناسب انفراسٹرکچر بنانے پر بھی زور دیا۔راجیو اوم پرکاش پانڈے ڈی آئی جی وسطی کشمیرنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم کردار پر زور دیا، مو¿ثر مداخلت اور نفاذ کے لیے حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پیغام کو وسعت دینے اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس سے قبل جہانگیر احمد بخشی نے اپنے ابتدائی کلمات میں اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور شرکاءپر زور دیا کہ وہ بیداری پیدا کرنے اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی میں فعال کردار ادا کریں

۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین آرینس گروپ نے طلباءمیں جامع ترقی اور لچک پیدا کرنے میں تعلیمی اداروں کے فعال کردار کی وضاحت کی۔تقریب کے دوران صحافیوں کے سماجی خدمات اور منشیات کے مضر اثرات سے متعلق عوامی بیداری کو فروغ دینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تقریب میں میڈیا نمائندوں کو بھی سماج میں منشیات کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کوششوں کیلئے اعزازات سے نوازا گیا جن میں خاص طور پر روز نامہ تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈیٹر اعجاز ڈار ، منصف ٹی وی کے محمد عمران ، کشمیر آن لائن کے حیا جاوید ، روزنامہ ایکسلشیر کے جاوید احمد ڈار ، مشعل ٹائمز کے شبنم فیاض ، زیاءشکیل شہر بین ٹائمز و دیگران قابل ذکر ہے ۔

Comments are closed.