ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا دورہ،عیدالفطر ، بیساکھی اور نوراترا کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

پلوامہ /04اپریل / یاور رشید

عیدالفطر ، بیساکھی اور نوراترا کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکتر بشارت قیوم نے ایس ایس پی پلوامہ اور افسران کی ٹیم کے ساتھ مختلف مذہبی مقامات کا ایک وسیع مشترکہ دورہ کیا جس دوران انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر بشارت قیوم نے نئی عیدگاہ پلوامہ، گرودوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ، ٹمپل مائیگرنٹ کالونی ہال، اور امام بارہ گانگو کا دورہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہر مذہبی مقام پر رہنماو¿ں اور عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کی اور اور نیک موقعوں پر اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر بشارت قیوم کا مقصد محبت، ہمدردی اور احترام کی مشترکہ اقدار پر زور دینا تھا جو ضلع ترقیاتی کمشنر نے مذہبی تنوع کو منانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا،

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مذہبی تہواروں کے پیش نظر بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے علاوہ عوام الناس کی سہولت کے لیے بھی جامع انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ایک وقف میڈیکل ٹیم کے ساتھ مزارات پر ہیلتھ کیمپس قائم کریں اور ایم سی پر زور دیا کہ وہ گرد و نواح کے ساتھ ساتھ مزارات کے احاطے میں صفائی مہمات بھی چلائیں۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ کے علاوہ دیگر افسران بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.