ضلع الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے سبز، گلابی پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا

سرینگر/20اپریل/شفیق سمبلی

ماحولیاتی ذمہ داری اور شہری مصروفیت کو فروغ دینے کے لیے SVEEP سیل ضلع بانڈی پورہ نے محکمہ سماجی جنگلات بانڈی پورہ کے تعاون سے سنیچروارکو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر سسٹ میٹک ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (SVEEP) اقدام کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔پولنگ سٹیشنوں پر شجرکاری مہم کا مقصد ماحول کو خوبصورت بنانا اور ماحول اور جمہوری عمل دونوں کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔
کشمیر پریس سروس نمائندہ شکیل سمبلی کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بانڈی پورہ شکیل الرحمٰن نے ہائی سکول باغ بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جسے گرین پولنگ سٹیشن کا نام دیا گیا ہے۔شجرکاری مہم کے دوران ڈی ای اوموصوف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ہائی سکول باغ (گرین پولنگ سٹیشن) میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے SVEEP سیل کی کاوشوں کو سراہا اور SVEEP سرگرمیوں میں طلبہ کے کردار اور شرکت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ گرین پولنگ سٹیشن صاف اور سرسبز ماحول کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ووٹرز کو ماحول دوست طرز عمل اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ڈی ای اوموصوف نے ان حکمت عملیوں اور اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جن کا مقصد شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے تعلیم اور ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے SVEEP کے تحت منفرد اقدامات اپنائے ہیں، جن میں شجرکاری مہم اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں، جو خاص طور پر انتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ووٹ کی قدر پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی ای اوموصوف نے کہا کہ ووٹ مستقبل کی تشکیل اور جمہوری عمل میں اپنی آواز کے اظہار کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔بعد ازاں ڈی ای او نے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلان بانڈی پورہ کا دورہ کیا، جو کہ ایک نامزد گلابی پولنگ اسٹیشن ہے۔ہائر سیکنڈری اسکول پلان بانڈی پورہ میں ماحولیاتی استحکام اور شہری مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ایک آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ طلبہ اور عملہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف طلبہ مقررین نے ووٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.