صوبائی کمشنر کشمیر نے برزلہ بنڈ روڈ پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

دسمبر کے آخیر تک سڑک کو فعال بنانے کیلئے اس کی ترقی میں تیزی لانے کی ہدایت

سرینگر /15 دسمبر

صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے نٹی پورہ روڈ پر ٹریفک کی بھیڑ اور بار بار ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لئے آج اَپنے سپاٹ وزٹ کے دوران آر اینڈ بی افسران پر زور دیا کہ وہ دسمبر کے آخیر تک برزلہ بنڈ روڈ کو فعال بنائیں۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر کے ہمراہ آر اینڈ بی، ٹریفک پولیس اور ریونیو کے سینئر افسران بھی تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مین سڑک پر ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے کے لئے مصروف اوقات میں ٹریفک کا رخ موڑنے کے لئے نٹی پورہ سے برزولا پل تک ایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے سڑک کی پوری لمبائی پیدل چلتے ہوئے سڑک پر مکمل ہونے والے اور جاری کاموں کا معائینہ کیا۔

اُنہوں نے سڑک سے تجاوزات ہٹانے اور زیر اِلتوا¿کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کوجانکاری دی گئی سڑک کا آدھا حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی آدھا حصہ تعمیر کیا جا رہا ہے جو پندرہ دِن میں مکمل کیاجائے گا۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے متوازی بنڈ روڈ کی ترقی سے نٹی پورہ میں بار بار ہونے والے ٹریفک جام کو ختم کرنے کے ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر صوبائی اَنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔

صوبائی کمشنر موصوف نے برزلہ نہرکے بائیں کنارے پر واک وے اور سائیکل ٹریک کی ترقی کے جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا۔
اِس موقعہ پراُنہیں ایس ایس سی ایل کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

Comments are closed.