صوبائی کمشنر کا دورہ سونہ مرگ ، آ گ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ،کہا دو عبوری اقدام کے طور دو فائر ٹینڈرس علاقے میں موجود رہے گی

ریاض بٹ

وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ہولناک آتشزدگی کے بعد صوبائی کمشنر کشمیر نے انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور آ گ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے لوگوں پر زود دیا کہ وہ آئندہ طرح کے واقعات کے بچنے کیلئے
آگ بجھانے والے آلات لگائیں جبکہ اپنی جائیدادوں کا بیمہ کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عبوری اقدام کے طور دو فائر سروس کی گاڑیاں علاقے میں موجود رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے سونہ مرگ کا دورہ کرکے وہاں آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔

اس دوران انہوں نے کو لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگ بجھانے والے آلات لگائیں اور آگ لگنے کے واقعات سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لیے اپنی جائیدادوں کا بیمہ کرائیں۔

دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر بیدھوری نے یقین دلایا کہ انتظامیہ متاثرہ دکانداروں اور کاروباری مالکان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا ” میں تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انشورنس کا انتخاب کریں۔ دو دن پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ ایسا واقعہ رونما ہو گا“۔

انہوں نے کہا ”آگ ایک دشمن کی طرح کام کرتی ہے، اور ہمیں اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔“

اس ناخوشگوار واقعے میں کافی مالی نقصان ہوا، تاہم خوش قسمتی سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی چوکسی اور فوری ردعمل کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صوبائی کمشنر بیدھوری نے بتایا کہ سونمرگ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ علاقے میں آگ سے حفاظت کے اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا”ایک عبوری اقدام کے طور پر، دو فائر ٹینڈرس زیڈ موڑ اور یوتھ ہاسٹل کے قریب تعینات کیے جائیں گے تاکہ ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ دکانداروں کے لیے امدادی اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ” ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انہیں جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ “

Comments are closed.