ویڈیو: صفہ نگری شوپیان میں شبانہ خونین معرکہ آرائی ،دو مقامی جنگجو جاں بحق

جاں بحق حزب جنگجوئو ں میں سابقہ فوجی اہلکار بھی شامل /پولیس

پہاڑی ضلع شوپیان کے صفہ نگری علاقے میں شبانہ خونین معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوںکی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ صفہ نگری علاقے کو سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو علاقے کا محاصرے میں لیا جس دوران علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد جھڑپ کے مقام سے دو جنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کیا گیا ۔جبکہ جھڑپ میں جا ں بحق ہونے والے جنگجوئوں کی شناخت محمد ادریس سلطان عرف چھوٹا اکبر ساکنہ صفہ نگری شوپیان اور عامر حسین ساکنہ آونورہ زینہ پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہوئے دو جنگجو ئوں میں سے ایک سابقہ فوجی اہلکار بھی ہے جو رواں سال کے اپریل ماہ میں بہار سے ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہونے کے بعد حزب میں شامل ہو ا تھا۔

Comments are closed.