صحافی گلزا ر گنائی ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس کے صدر منتخب ، حلف برداری کی تقریب بھی منعقد

اننت ناگ / 30مارچ / ٹی آئی نیوز

ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) کی حلف برداری کی تقریب اننت ناگ میں منعقد ہوئی۔
کشمیر پریس سروس کے بیرور چیف اور سنیئر صحافی گلزا ر گنائی ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس کے صدر منتخب جس کے بعد اننت ناگ صحافیوں کی ایسوسی ایشن (AAJ) کی تقریب حلف برداری ڈاک بنگلو کھنہ بل اننت ناگ میں منعقد ہوئی
حلف برداری کی تقریب ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ، محمد یوسف گورسی، صدر ایم سی اننت ناگ ہلال احمد شاہ، صدر بار ایسوسی ایشن اننت ناگ، عبدالواسق اور نائب تحصیلدار اننت ناگ شیراز احمد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ صدر بار عبدالواسق نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران سے حلف لیا۔سینئر صحافی گلزار احمد گنائی، جاوید ساگر اور اشتیاق صوفی کو متفقہ طور پر کا صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر عہدیداران اور اراکین نے پیشہ ور صحافیوں کی حیثیت سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔

Comments are closed.