
صبح کے اوقات شدید دھند کے بیچ وادی کشمیر شدید ٹھنڈ سے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا
سرینگر/19نومبر/
وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ کشمیر میں درجہ حرارت کافی نیچا چلا گیا ۔ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.5جبکہ دراس 11.5منفی ڈگری پر منجمند رہا ۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے پہلے ہی آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اسی دورا ن صبح کے اوقات گہری دھند اور شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم بعد میں موسمی صورتحال مسلسل دگر گوں ہوئی اور شبانہ درجہ حررات میں کافی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکزپہلگام سرد ترین درج ہوا جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ کوکرناگ میں 1.4ڈگر ی سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاکپواڑہ قصبے میں پارہ 1.2ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میںلوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی کے لہر کے باعث اہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رات کے دوران درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے کے باعث لوگ شدید ٹھنڈ کے چلتے بہت سارے پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔
Comments are closed.