شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو لیکرسرینگر کے نئے منتخب مئیر اور آئی جی ٹریفک کے درمیان سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر گرم گفتاری ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے نئے مئیر جنید متو نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کی بدنظمی سے متعلق کافی شکایات موصول ہوئی ۔ جنید متو نے لکھا کہ شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے بات کی اور انہیں ٹریفک پلان پر نئے سے نظر ثانی کرنے کو کہا ۔ اسی دوران آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ نے جنید متو پر پلٹ وار کرتے ہوئے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’سرینگر کا ٹریفک نظام آپ ڈومین میں نہیں ہے ،جہانگیر چوک میں ٹریفک کی منتقلی مجبوری ہے کیونکہ چھاپڑی فروشوں نے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، امیرا کدل اور دیگر مقامات پر پر یشانی اٹھائی ہے اور ایس ایم سی کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.