شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں بارشیں

سرینگر/09اکتوبر/ایس این این//

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کے بعد دوپہر سے ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلی ۔

موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی صبح سے موسم ابر آلو د رہا جس کے بعد بعد دوپہر کہیں علاقوں میں تیز آندھی چلی اور ساتھ ہی ہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جو وقفے وقفے سے شام دیر گئے تک جاری رہا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق شہر سرینگر میں بھی بعد دوپہر موسم ابر آلور ہوا جس کے ساتھ ہی آسمان پر بادل چھا گئے اور تیز آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔

Comments are closed.