شہرہ آفاق گلمرگ او ر سیاحتی مقام ٹنگمرگ کو تمباکو سے پاک زون قرار دیا گیا
سرینگر /16فروری /
شہرہ آفاق گلمرگ اور ٹنگمرگ کو تمباکو اور دھواں سے پاک سیاحتی علاقے قرار دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلمرگ 2025 میں صحت عامہ اور کھیلو انڈیا کے مفاد میں اور تقریب کے دوران پورے گلمرگ اور ٹنگمرگ کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے، پورے گلمرگ اور ٹنگمرگ کے علاقے کو تمباکو مکت قرار دیا گیا ہے۔
حکمنامہ میں گیا گیا کہ اس طرح پورے گلمرگ اور ٹنگمرگ کے علاقوں میں تمباکو نوشی اور تھوکنا ممنوع ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بارہمولہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ اور چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ مقامی انتظامیہ کو بھی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.