شوہر کے تین طلاق بولتے ہی بیوی نے بھری پنچایت میں طمانچہ کیا رسید ، ویڈیو وائرل

نکاح ، طلاق اور پھر محفل میں طمانچہ ، یہ اسکرپٹ فلمی لگتی ہے ، لیکن بہار کے مظفر پور میں یہ واقعہ حقیقت میں پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان نے پنچایت کے دوران جیسے ہی اپنی بیوی کو تین طلاق کہا ، بیوی کرسی سے اٹھی اور شوہر کے گال پر ایک طمانچہ رسید کردیا ۔ پنچایت نے دونوں کے درمیان بچاو کیا ۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مظفر پور کے سریا تھانہ کے بسیٹھا بازار میں پیش آیا ۔ صاحب گنج گھانہ کے دھرہار کے رہنے والے محمد دلارے اور سریا کے بسنت پٹی کی رہنے والی سونی خاتون نے دو سال پہلے لو میرج کی تھی ۔ نکاح کے کچھ ہی مہینے بعد دنوں کی درمیاں تلخی پیدا ہوگئی ۔ دونوں کے درمیان ہرروز ہونے والے تنازع نے دونوں کے اہل خانہ کو پریشان کردیا ۔ 

جمعہ کو میاں بیوی کی موجودگی میں دونوں کے اہل خانہ نے پنچایت بلائی ۔ پنچایت میں دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی گئی ، لیکن صلح نہیں ہوسکی ۔ شوہر نے پنچایت کے درمیان ہی اپنی بیوی کو جیسے ہی تین طلاق کہا ، بیوی کرسی سے اٹھی اور شوہر کے گال پر ایک طمانچہ رسید کردیا ۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان پنچایت میں ہی مار پیٹ ہونے لگی ۔

Comments are closed.