شوپیاں میں یوٹیوبر پر حملے میں ملوث دو ٹی آر ایف ہائی بریڈ عسکریت پسند گرفتار/پولیس
شوپیان / 31مارچ / ٹی آئی نیوز
پولیس نے شوپیاں ضلع میں یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث لشکر طیبہ تنظیم کے 02 ہائی بریڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ایک یوٹیوبر صحافی پر حملے کے بعد پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں ایک کیس درج کر لی گئی جس کے بعد ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیان کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ دوران تفتیش زبانی، حالاتی اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر مشتبہ افراد کی تعداد پکڑی گئی۔
پوچھ گچھ کے دوران 02 مشتبہ افراد کی شناخت صہیب ریاض ولد ریاض احمد میر اور عنایت اللہ اقبال ولد محمد اقبال وانی کے نام سے ہوئی، دونوں نے ملی ٹنٹ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ دونوںکالعدم عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کے ہائی بریڈ عسکریت پسندوں کے طور پر کام کر رہی تھی۔
Comments are closed.