سرینگر/25نومبر: کشمیر یونیورسٹی کے زکورہ کمپس میں طلبہ نے آج جاں بحق جنگجوؤں کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ اداکی۔ اس دوران ہوسٹل طلبہ نے اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر بین الاقوامی اداروں کو توجہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کاپرن شوپیاں میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران 6جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ جھڑپ میں ایک عام شہری بھی اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ جھڑ پ میں جاں بحق ہوئے جنگجوؤں کے حق میں آج دانشگاہ کشمیر کے زکورہ کمپس میں بائز ہوسٹل کے طلبہ نے کمپس کے احاطے میں جمع ہوکر غائبانہ نماز جنازہ اداکی۔غائبانہ نماز جنازہ میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شامل ہوکر اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے وادی کشمیر میں آئے روز ہلاکتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئیے عالمی انسانی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔ سی این آئی ذرائع کے مطابق طالب علموں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں پر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اور اس کو فوری طور پر بند کیاجائے ۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بٹہ گنڈ کپرن نامی گاؤں میں سنیچر اور اتوار کی درمیان رات تقریباً ایک بجے کے قریب فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں موجود جنگجوؤں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی ۔ اس طرح دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں فوج نے چھ جنگجوؤں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ۔ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار اور ایک عام شہری بھی ازجان ہوئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.