شوپیان کا 22سالہ نوجوان اہربل آبشار میں گر گیا ، بچاﺅ آپریشن جاری

مزمل یعقوب

جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اہربل آبشار میں ڈوب گیا جس کے بعد بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ نوجوان جس کا تعلق منیال امام صاحب شوپیان سے ہے اہر بل میں آبشار میں گر گیا ۔ نوجوان کےڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں مقامی لوگوں اور پولیس و سیول انتظامیہ نے بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک، نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم اس کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے

مزید تفصیلات کا انتظار

Comments are closed.