شوپیان میں نوائے مسجد کے باہر قائم بیت الخلاﺅں کی حالت ناگفتہ بہہ
سرینگر/21مارچ/ مزمل یعقوب
شوپیان میں نوائے مسجد کے باہر بیت الخلا ءجو قائم ہیں ان کی حالت اس وقت ناگفتہ بہہ ہے جس سے مقامی لوگوں اور مسافروں وراہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس نمائند ہ مزمل یعقوب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد شریف کے باہر رفع حاجت کےلئے بیت الخلاءتعمیر کئے ہوئے ہیں لیکن عدم توجہی کی وجہ سے اس وقت خستہ حالت میں ہیں اوراب ناقابل استعمال بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان بیت الخلاﺅں کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں ،مسافروں اور مقامی لوگوں کو سخت مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حاجت بشری کےلئے اس کے علاوہ کوئی معقول انتظام نہیں ہے کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد مرمت کرائی جائے تاکہ عوام کے درپیش مشکلات کا ازالہ یقینی بن سکے
Comments are closed.