شوپیان میں سڑک حادثہ ، سرکاری اسکول کا استاد لقمہ اجل ، شہری زخمی

شوپیان / مزمل یعقوب

جنوبی ضلع شوپیان کے لار گام علاقے میںسڑک کے ایک المناک حادثے میں سرکاری استاد لقمہ اجل بن گیا ۔

نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے لار گام علاقے میں اس وقت سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل جس پر وہ سوار تھے وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گئے ۔

عین شاہدین نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک سرکاری استاد اور دوسرا شہری زخمی ہو گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شہری جو پیشہ سے سرکاری استاد ہے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔ مہلوک سرکاری استاد کی شناخت ریاض احمد ڈار ولد محمد ابراہیم ڈار ساکن کنڈلن شوپیان کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت سجاد احمد شاہ ولد محمد شاہ ساکنہ نیو کالونی لارگام شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.