شوپیان میں تین نوجوان اغوا ، تلاش جاری

جنوبی ضلع شوپیان کے مضافات میں نا معلوم بندوق برداروں نے تین نوجوانوں کو اغوا کیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کو باز یاب کرنے کیلئے کلارورائی شروع کی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صفہ نگری شوپیان میں نوجوان کی اغوا کاری کے بعد اسکی گولیوں سے چھلنی نعش بر آمد ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد نا معلوم بندوق برداروں نے سعدپورہ شوپیان اور اس کے ملحقہ علاقے سے مزید تین نوجوانوں کو اغوا کیا ہے ۔ضلع پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین نوجوانوں میں سے دو سعد پورہ اور ایک منزگام علاقے کا رہائشی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.