شوپیان میں بجلی ملازم 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے ایک اہلکار کو سی بی آئی سرینگر کی انسداد بدعنوانی برانچ نے 5000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

حکام نے بتایا کہ KPDCL کے ایک ملازم مظفر احمد شاہ کو ACB نے شوپیاں قصبے میں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے سیکشن 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 03 کیس درج کیا گیا ہے

Comments are closed.