گزشتہ تین روز میں ساتواں واقعہ ، دو کو ہلاک کیا گیا ، چار صیح سلامت رہا
سرینگر/18نومبر: پہاڑی ضلع شوپیان کے دیہات میں نا معلوم مسلح بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوانوں کی آغوا کاری کے بڑھتے واقعات کے بیچ اتوار کی صبح میمندر علاقے سے ایک اور نوجوان کو اٖغوا کیا گیا ۔ گزشتہ تین دنوں میں اغوا کاری کا یہ ساتویں واقعہ ہے جس میں سے دو کو ہلاک کیا گیا جبکہ چار کو رہا کیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق ضلع شوپیان کے میمندر علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ساتویں واقعہ میں مسلح بندوق برداروں نے ایک اور نوجوان کو اغوا کرکے اسے نا معلوم جگہ پر پہنچا دیا ۔ بتاتا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح مسلح بندوق برداروں نے سہیل احمد گنائی ولد شیراز احمد گنائی کو میمندر شوپیان سے اغوا کرکے انہیں نا معلوم جگہ پہنچا دیا ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی اعلیٰ صبح مسلح جنگجوئوں نے سہیل احمد گنائی نامی نوجوان کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا ، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے باز یابی کیلئے کارورائی شروع کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران ایک ساتویں واقعہ ہے ۔سنیچروار کے روز شوپیان کے دو الگ الگ علاقوں سے مسلح افراد نے پانچ افراد کو اغوا کیا تھا جس میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا ۔جبکہ اس سے قبل صفہ نگری علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش بر آمد ہوئی ۔
Comments are closed.