شوپیان میں آئی ای ڈی بر آمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا یا
سری نگر، 18 مارچ
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والے اسکاڈ ( بی ڈی ایس) کی ایک ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کو معمول کی ایک گشت کے دوران ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بی ڈی ایس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا دیا۔
یہ جنوبی کشمیر میں گذشتہ تین دنوں میں بر آمد ہونے والی تیسری متشبہ آئی ای ڈی ہے۔
قبل ازیں پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں شوپیاں – اننت ناگ روڈ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں نا کارہ بنا دیا گیا۔
اس سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایل او سی کے قریب اتوار کے روز ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی تھی جس کی بر آمدگی کے بعد فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بڑے ٹیرر واقعے کو رونما ہونے سے ٹالا ہے۔
Comments are closed.