شوپیان میں شدید ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان
سرینگر /20اپریل/ مزمل یعقوب
شوپیاں کے کئی دیہا ت میں شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی، جس سے سیب کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا اوررواں سال کی متوقع پیداوار کو خطرہ ہے۔
کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیان کے ٹرینز، موہند پورہ، تھائی ران، ڈانگر پورہ، مولو اور دیگر ملحقہ بستیوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔سیب کے باغات، جو کہ مقامی آبادی کے لیے آمدنی کا بڑاوسیلہ ہے اور اقتصادی پوزیشن کی بحالی کےلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کو شدید نقصان پہنچا کیونکہ اولوںنے کلیوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے ۔
اس دوران سخت پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوںنے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں سیب کے درختوں کو پہنچنے والا نقصان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہان کے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ایک اور مقامی شخص نے کہا کہ سیب کے باغات پر ژالہ باری کا اثر قدرتی آفات کے لیے زرعی برادریوں کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصان کاتخمینہ لگائیں اور متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے ضروری اقدام اٹھائے جائیں تاکہ وہ مستقبل قریب میں پریشان ہونے سے بچ سکیں ۔
Comments are closed.