شوپیان جھڑپ : ملی ٹنٹ فرار ، جھڑپ کے مقام سے اسلحہ بر آمد / پولیس
سرینگر /08دسمبر / ٹی آئی نیوز
پہاڑی ضلع شوپیان کے وتھو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد ملی ٹنٹ فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق وتھو شوپیان علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے بدھ کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جس دوران وہاں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔
گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی چھا گئی جبکہ رات بھر تلاشی آپریشن جاری رہنے کے دوران کسی بھی جگہ سے دوبارہ ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد جمعرات کی اعلیٰ صبح علاقے کا محاصرہ ختم کیا گیا
Comments are closed.