شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر : شاہی امام جامع مسجد دہلی
نئی دہلی :
منگل کو ماہ شوال کا چاند نظر آنہیں آیا ہے ، جس کی وجہ سے 11 مارچ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے 9 مارچ بروز منگل کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا اور اس کے بعد اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ یعنی اس مرتبہ ملک میں 30 روزہ ہوگیا ۔
مرکز رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی جانب کی سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آج 9 اپریل 2024 منگل کے روز ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 11 اپریل 2024، جمعرات کے روز ہے ۔
وہیں مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل نے ایک بھی ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا ہے کہ قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک ، 9 اپریل 2024 کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عید الفطر 11 اپرایل ہوگی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا ۔ پیر کو وہاں 29 رمضان المبارک تھا، اس لئے بڑے پیمانے پر شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ سعودی عرب میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے پیر کی شام کو چاند نظر نہیں آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ اس سال سعودی عرب میں 30 روزہ ہوگا ۔
Comments are closed.