شملہ میں المناک سڑک حادثہ :کولگام کے 6 مزدور لقمہ اجل ،متعدد زخمی
کولگام، 04 دسمبر
ہماچل پردیش کے شملہ ضلع میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں کولگام ضلع کے کم از کم چھ مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
شملہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو کمار گاندھی نےبتایا کہ کرار گھاٹ میں ایک ٹرک، جس میں وہ سفر کر رہے تھے، کھائی میں گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
مرنے والوں کی شناخت فرید (24)، گلاب (43)، شبیر (19)، طالب (23)، گلزار (30) اور مشتاق (30) کے طور پر کی گئی ہے جو تمام کولگام کے رہنے والے ہیں۔
زخمیوں کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور رنجیت، اسلم، طالب حسین، آکاش کمار، اجے ٹھاکر اور منظور کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.