شمس واری سرینگر میں آتشزدگی: رہائشی مکان اور مسجد شریف کو نقصان

سری نگر،17مئی

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شمس واری علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں مسجد شریف اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح شمس واری خانقاہ معلی سری نگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مسجد شریف کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی برقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.