شمالی کمان کے فوجی کمانڈر اور پولیس سربراہ جموں کشمیر کے مابین اہم ملاقات
فورسز کے درمیان بہتر تال میل، ملی ٹنسی کےخلاف زیرو ٹالرنس اور سردیوں میں سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال
سرینگر/20نومبر
شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے حالیہ میں تعینات جموں کشمیر کے نئے پولیس چیف آر آر سوئن سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کچھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل او پیندرا دیودی اور جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس دوران کچھ اہم معاملات زیر غور آئیں اور ان پر تفصیلی گفت شنید ہوئی ۔ اس حوالے سے فوج کے چنار کور نے ایکس پر لکھا ” شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر آر آر سوین کے ساتھ بات چیت کی “ ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران فورسز کے درمیان بہتر تال میل، ملی ٹنسی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے منصوبوں اور آئندہ سردیوں کے دوران سیکورٹی اور انتظامی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔خیال رہے کہ جموں کشمیر کے نئے پولیس سربراہ آر آر سوئن اور شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے جب سے آر آر سوئن نے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالا ۔
Comments are closed.