
شمالی کشمیر کے سیاحتی مقامات پرتازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں
سری نگر20جنوری
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق شمالی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے 21جنوری سے 24تک برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں پیر کی شام سے برف باری اور بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں پیر کی شام تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے وہاں پر موجود سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
انہوں نے کہاکہ کنڈی بارہ مولہ ، حاجی بل ، گلمرگ اور بابار یشی بھی میں برفباری ہو رہی ہے۔
نامہ نگار کے مطابق بارہ مولہ کے میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 21سے لے کر 24جنوری تک برف باری متوقع ہے۔
Comments are closed.