شمالی کشمیر کے بعد وسطی کشمیر میں آوارہ کتوں کے حملے، کنگن میں 4افراد کو کاٹ کر کیا زخمی ، علاقے میں خوف وہراس

وسطح کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن وانگت میں آوارہ کتوں نے خوف و دہشت کا ماحو ل پیدا کیا ہے ۔ کتو ں کے حملوں میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گذشتہ روز آوارہ کتوں کے حملوں میں 51افراد زخمی ہوئے تھے جس کے محض ایک دن بعد وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن وانگت نامی علاقے میں آوارہ کتوں نے لوگوں پر حملے کرکے کئی4افراد کو زخمی کردیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق زخمیوں میں شمیمہ بیگم اہلیہ نور محمد گورسی ، مسرت بانو دختر عبدالرشید میر، سلیمہ بیگم اہلیہ مشتاق احمد رینہ اور عبدالرشید شیخ ولد غلام محمد ساکنان وانگت کے بطور ہوئی ہے ۔ سبھی زخمیوں کو ٹروما ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں ان کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد رخصت کیا گیا ہے

Comments are closed.