شمالی قصبہ سوپور میں آتشزدگی، ایک مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان، دو فائر فائٹرس زخمی

سرینگر/25 اکتوبر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دوران شب ا?گ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو فائر فائٹرس بھی زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے کی عزت شاہ کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک دو منزلہ مکان اور ’مسجد مصطفیٰ‘ نامی ایک مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ متعلقہ ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وردات میں مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ کی شدت تیز ہوئی اور اس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرس زخمی بھی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت علی محمد ریشی اور واجد احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ اس کی وجہ ہے۔

Comments are closed.