شمالی فوج کے کمانڈر نے لداخ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا

لداخ ۔ 31؍ اکتوبر۔

۔شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے منگل کو آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور لداخ سیکٹر میں سردیوں کے لیے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لی.

ا۔شمالی کمان نے کہا کہ آرمی کمانڈر نے ہندوستانی فوج، انڈو تبت بارڈر پولیس اور جنرل ریزرو انجینئر فورس کے دستوں کو چیلنجنگ حالات میں آپریشنل تاثیر کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے میں انتھک کوششوں کے لئے سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔شمالی کمان نے ایکس پر کہا، ”لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی،

آرمی کمانڈر شمالی کمان نے سردیوں اور سرحدی دفاعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لداخ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے بی آر او کے مختلف جاری منصوبوں کا بھی دورہ کیا جن میں ایک ٹنل پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

Comments are closed.