شمالی فوج کے فوجی کمانڈر نلین پربھات سے ملاقی ، نئے عہدے کیلئے مبارک باد پیش کی

سرینگر / 17اگست /
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچیندرا کمار نے نلین پربھات سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقعہ پر شمالی کمان کے فوجی کمانڈر نے حالیہ میںتعینات پولیس کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل کو مبارک باد پیش کی اور انہیں تحفہ بھی پیش کیا ۔ اس دوران دونوں افسران کے مابین کچھ وقت تک گفتگو بھی ہوئی اور دونوں افسران نے فورسز کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ نلین پربھات (آئی پی ایس)، جنہیں حال ہی میں اسپیشل ڈی جی کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، موجودہ ڈائریکٹر جنرل پولیس آر آر سوئن کی سبکدوشی کے ایک دن بعد یعنی یکم اکتوبر 2024 سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔

Comments are closed.