شرما نے گورنر کے مشیر کا عہدہ سنبھالا

جموں:دلی اور گوا کے چیف سیکرٹری رہ چکے کیول کرشن شرما نے آج گورنر ستیہ پال ملک کے چوتھے مشیر کا عہدہ سنبھالا ۔
کے۔ کے۔ شرما 1983بیچ کے آئی اے ایس افسر ہے اور ان کا تعلق کٹھوعہ ضلع کے بلاور قصبے سے ہے ۔
کے۔ کے ۔شرما نے 30سال کے دوران کئی عہدوں پر کام کیا ہے ۔وہ 2009 ء میں تعمیرات عامہ کے مرکزی سیکرٹری رہے ۔ بعد میں ان کو ترقی دے کر پرنسپل سیکرٹری بنایا گیا۔ انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی مرکزی وزارت میں بھی سیکرٹری کے عہدے پر کام کیا ہے۔
کے۔ کے۔ شرمانے گوا کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے چندی گڈھ اِنتظامیہ میں صلاح کار کے طور کام کیا ہے۔
کے۔ کے۔ شرما نے دلی میں تعلیم اور صحت شعبوں میں فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

Comments are closed.