شرمال شوپیان میں آئی ای ڈی بر آمد ، بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا / پولیس
سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع شوپیان کے شرمال علاقے میں جموں کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارورائی کے دوران سڑک کے کنارے بچھائے گئے آئی ای ڈی بر آمد کرکے اس کو ناکارہ بنایا گیا جس سے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق شرمال علاقے میں سڑک کے کنار ے ایک پریشر کوکر میں پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی رکھا گیا تھا جس کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی فوج و جموں کشمیر پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا اور انہوں نے اسکو بعد میں ناکارہ بنایا
Comments are closed.